سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ سٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2019ءمیں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 470.95 ملین ڈالر کازرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 7.65 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے پہلے ماہ میں …

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ سٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2019ءمیں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 470.95 ملین ڈالر کازرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 7.65 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے پہلے ماہ میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 437.48 ملین ڈالر زرمبادلہ ملک بھجوایا تھا۔ جون 2019 ءمیں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرکا حجم 333.99 ملین ڈالر رہاتھا۔