بھارت اور جنوبی افریقہ اے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ (ہفتہ کو) کھیلا جائے گا

نئی دہلی ۔ 30 اگست (اے پی پی) بھارت اور جنوبی افریقہ اے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ ہفتہ کو کھیلا جائے گا۔ بھارت کی ٹیم کو جنوبی افریقہ اے کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ بھارت نے نے پہلے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ کی اے کرکٹ ٹیم کو 69 رنز …

نئی دہلی ۔ 30 اگست (اے پی پی) بھارت اور جنوبی افریقہ اے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ ہفتہ کو کھیلا جائے گا۔ بھارت کی ٹیم کو جنوبی افریقہ اے کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ بھارت نے نے پہلے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ کی اے کرکٹ ٹیم کو 69 رنز سے شکست دی تھی۔ جنوبی افریقہ اے کرکٹ ٹیم ان دنوں دورہ بھارت پر ہے جہاں وہ پانچ ون ڈے میچوں کے علاوہ دو چار روزہ میچز کی سیریز بھی کھیلے گی۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا 2 ستمبر کو کھیلا جائے گا، چوتھا 4 ستمبر کو کھیلا جائے گا اور پانچواں اور آخری ون ڈے میچ 6 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا چار روزہ میچ 10 سے 13 اگست تک کھیلا جائے گاجبکہ دوسرا میچ 17 سے 20 اگست تک کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں