پالے کیلی۔ 3 ستمبر (اے پی پی)نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو دوسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی، کیویز نے 162 رنز کا ہدف آخری اوور کی چوتھی گیند پر 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، 38 کے سکور پر 3 وکٹیں گرنے کے بعد کولن ڈی گرینڈ ہوم …
نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو دوسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 4 وکٹوں سے ہرا دیا

مزید خبریں
پالے کیلی۔ 3 ستمبر (اے پی پی)نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو دوسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی، کیویز نے 162 رنز کا ہدف آخری اوور کی چوتھی گیند پر 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، 38 کے سکور پر 3 وکٹیں گرنے کے بعد کولن ڈی گرینڈ ہوم اور ٹام بروس حریف باﺅلز کے سامنے ڈٹ گئے، دونوں بلے بازوں نے مشکل وقت میں انتہائی شاندار اور ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 109 قیمتی رنز جوڑ کر سکور 147 تک پہنچا کر اسے فتح کے قریب پہنچا دیا، اس کے بعد گرینڈ ہوم 59 اور بروس 53 رنز بنا کر یکے بعد دیگرے آﺅٹ ہو گئے تو مچل سینٹنر نے 10 ناقابل شکست رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلوائی۔








