اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ 6 ستمبریوم دفاع پاکستان دشمن کے عزائم کو خاک میں ملانے اور افواج پاکستان کی جرات و بہادری کا دن ہے، 6 ستمبر کو دشمن ملک کی افواج نے بین الاقوامی سرحدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آدھی رات کو مملکت پاکستان پر حملہ کر دیا تھا، افواج پاکستان اور بہادر عوام نے …
یوم دفاع پاکستان دشمن کے عزائم کو خاک میں ملانے اور افواج پاکستان کی جرات و بہادری کا دن ہے، چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ 6 ستمبریوم دفاع پاکستان دشمن کے عزائم کو خاک میں ملانے اور افواج پاکستان کی جرات و بہادری کا دن ہے، 6 ستمبر کو دشمن ملک کی افواج نے بین الاقوامی سرحدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آدھی رات کو مملکت پاکستان پر حملہ کر دیا تھا، افواج پاکستان اور بہادر عوام نے ملک کے تحفظ و سلامتی اور آزادی کے لئے اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر بھارتی افواج کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوئے اور دشمن ملک کے تمام ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیا ۔ جمعہ کو یوم دفاع پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام انہوں نے کہا کہ یوم دفاع پاکستان دشمن کے عزائم کو خاک میں ملانے اور افواج پاکستان کی جرات و بہادری کا دن ہے، 6 ستمبر کو افواج پاکستان اور بہادر عوام نے ملک کے تحفظ و سلامتی اور آزادی کے لئے اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر بھارتی افواج کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوئے اور دشمن ملک کے تمام ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیا ، افواج پاکستان دنیا کی بہادر ،جرات مند اور مضبوط ترین افواج میں شمار ہوتی ہے جو نہ صرف اپنے ملک بلکہ اقوام عالم کے امن مشن اور انسانیت کی بھلائی کیلئے متعدد بار اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو اپنی افواج پر فخر ہے جس نے دہشت گردی کی لعنت کو نیست و نابود کرنے کا نہ صرف عزم کر رکھا ہے بلکہ اس کیلئے ضرب عضب اور ردالفساد جیسے آپریشن شروع کر کے دہشت گردوں کو تباہ و برباد کیا ۔ اس کیلئے افواج پاکستان کے بے شمار جوانوں نے اپنی زندگیوں کا نذرانہ پیش کیا جسے پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ آج کے دن پوری قوم افواج پاکستان کے ان سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے جنہوں نے اس ملک کے بقاء اور آزادی کیلئے جام شہادت نوش کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اورافواج پاکستان مسئلہ کشمیر اور دہشت گردی کے خلاف ایک صفحے پر ہیں، دہشت گردی کو کنڑول کرنے کیلئے حکومت اور افواج پاکستان نیشنل ایکشن پلان پر عمل پیرا ہیں۔







