وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کی کو شہداءکے گھروں کے دورہ کے موقع پر گفتگو

اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ 6ستمبر کو ہم تجدید عہد کرتے ہیں کہ ہم ہمیشہ اپنے ملک کا دفاع کریں گے، پوٹھوہار دھرتی کے حصے میں 3 نشانِ حیدر آئے ہیں۔ وہ جمعہ کو شہداءکے گھروں کے دورہ کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔ غلام سرور خان کی سنگھوڑی میں کیپٹن راجہ محمد سرور شہید …

اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ 6ستمبر کو ہم تجدید عہد کرتے ہیں کہ ہم ہمیشہ اپنے ملک کا دفاع کریں گے، پوٹھوہار دھرتی کے حصے میں 3 نشانِ حیدر آئے ہیں۔ وہ جمعہ کو شہداءکے گھروں کے دورہ کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔ غلام سرور خان کی سنگھوڑی میں کیپٹن راجہ محمد سرور شہید کے مزار پر بھی حاضری دی اور مزار پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم عظیم سپوت کیپٹن راجہ محمد سرور شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلئے آئے ہیں۔ راجہ سرور شہید نے 1948ءمیں کشمیر جنگ کے دوران جام شہادت نوش کیا۔ راجہ سرور شہید کو پہلا نشانِ حیدر ملا ، غلام سرور خان نے مزید کہا کہ میری پوٹھوہار دھرتی کے حصے میں3 نشانِ حیدر آئے ہیں۔ خطہ پوٹھوہارکو افواج کی وجہ سے مارشل ایریا بھی کہا جاتا ہے۔ وفاقی وزیر نے تھانہ چونترہ کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنےکی ایک تقریب میں بھی شرکت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تقریب تحریک پاکستان کے شہداءکےلئے بھی ہے۔

مزید خبریں