وفاقی وزیر غلام سرور خان کی شہید لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ کے اہل خانہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو

راولپنڈی ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سول ایوی ایشن غلام سرور خان نے کہا ہے کہ یوم دفاع پاکستان کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجتہی کے لئے پوری قوم متحد ہے اور پاکستان کی بقائ، سلامتی و استحکام کے لئے ہمارے فوجی جوانوں نے وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا انہیں خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے، مقبوضہ کشمیر کے 80 لاکھ …

راولپنڈی ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سول ایوی ایشن غلام سرور خان نے کہا ہے کہ یوم دفاع پاکستان کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجتہی کے لئے پوری قوم متحد ہے اور پاکستان کی بقائ، سلامتی و استحکام کے لئے ہمارے فوجی جوانوں نے وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا انہیں خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے، مقبوضہ کشمیر کے 80 لاکھ مسلمان 72 سالوں سے ہندوستان کی دہشگردی،غنڈہ گردی اور ظلم وجبر کا شکار ہیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعہ کے روز پاک فوج کے شہید لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ کے گھر ان کے اہل خانہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ آج 32دن ہوگئے ہیں مقبوضہ کشمیر اور سرینگر وادی میں کرفیو ہے، کشمیری باہر نکلنے سے عاری ہیں ،کشمیر کی چار ہزار سیاسی قیادت کو ہندوستان کی مختلف جیلوں میں ڈال کر ان پر تشدد کیا جارہا ہے، انہیں علاج معالجے کی سہولتوں سے بھی محروم رکھا جا رہاہے ،بچے سکول وکالج جانے سے قاصر ہیں ،جو لوگ مریض ہیں وہ ہسپتال جانے سے محروم ہیں اور پوری وادی میں نو لاکھ ہندوستانی فوج غنڈوں و بدمعاشوں کی طرح دندناتی پھر رہی ہے ،ہندوستان کے تمام ایسے اقدامات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ،کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کااظہار کرتے ہیں اور خاص کر جس گھر میں موجود ہوں یہاں پر جو افراد موجود ہیں صرف اس ایک گھر کے تین شہیدوں نے وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ،والد اور دو بھائی اس گھر کے شہید ہوئے اور اس گھر نے پاکستان اور گلگت بلتستان کی آزادی کے لئے اپنی جانیں قربان کیں،اس عظیم جدوجہد اور عظیم قربانیوں پر اس خاندان کے شہداءاور غازیوں کے سپوتوں کو پوری قوم اور حکومت کی طرف ترجمانی کرتے ہوئے خراج عقیدت و خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور یکجہتی کے اظہار کے لئے حاضرخدمت ہوئے ہیں۔

مزید خبریں