اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے مایہ ناز کرکٹر عبدالقادر کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ عبدالقادر کی وفات سے پاکستان ایک ایسے عظیم کرکٹر سے محروم ہو گیا ہے جس نے دنیا بھر میں وطن کا نام روشن کیا۔ انہوں نے کہا کہ عبدالقادر کی وفات نے …
وزیر اعظم عمران خان کا کرکٹر عبدالقادر کی وفات پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے مایہ ناز کرکٹر عبدالقادر کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ عبدالقادر کی وفات سے پاکستان ایک ایسے عظیم کرکٹر سے محروم ہو گیا ہے جس نے دنیا بھر میں وطن کا نام روشن کیا۔ انہوں نے کہا کہ عبدالقادر کی وفات نے ایک دوست سے محروم کردیا ہے جس کا دلی صدمہ ہے۔ وزیراعظم نے غمزدہ خاندان کے لئے صبر اور مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا بھی کی۔







