پی ٹی آئی کے رہنمائوں کا ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کی رحلت پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار

اسلام آباد ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنمائوں نے ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ہفتے کو پارٹی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے عبدالقادر مرحوم کو قومی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اچانک رحلت بلاشبہ دنیائے کرکٹ …

اسلام آباد ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنمائوں نے ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ہفتے کو پارٹی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے عبدالقادر مرحوم کو قومی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اچانک رحلت بلاشبہ دنیائے کرکٹ کیلئے المناک حادثے سے کم نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عبدالقادر نے کرکٹ میں اپنی مہارت کا لوہا منوایا اور دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔ سیف اللہ خان نیازی نے کہا کہ وہ عبدالقادر مرحوم کی بلندی درجات کیلئے دعا گو ہیں۔پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے بھی عبدالقادر کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ عامر کیانی نے کہا کہ مایہ ناز کھلاڑی عبدالقادر کے انتقال کی اطلاع باعث رنج ہے، مرحوم عبدالقادر کھیل کی دنیا کا روشن ستارہ اور نایاب صلاحیتوں کے حامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ عبدالقادر مرحوم کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہ ہوپائے گا،اللہ رب العزت مرحوم کے درجات بلند اور انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے،ہم عبدالقادر مرحوم کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔مرکزی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف احمد جواد نے کہا کہ عبدالقادر مرحوم نوجوان کھلاڑیوں کے استاد اور ہم عصرکرکٹرز کیلئے مخلص دوست کے حوالے سے پہچان رکھتے تھے، گیند بازی کے فن کو نئی مہارت سے آراستہ کرکے عبدالقادر مرحوم نے کرکٹ میں جدت کی راہ ہموار کی۔

مزید خبریں