اسلام آباد ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے یورپی یونین کے انسانی حقوق کے خصوصی نمائندے ایمن گلمور سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں گزشتہ پانچ ہفتوں سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کا غیر قانونی و غیر آئینی اقدام عالمی …
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا یورپی یونین کے انسانی حقوق کے خصوصی نمائندے ایمن گلمور سے ٹیلی فونک رابطہ،

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے یورپی یونین کے انسانی حقوق کے خصوصی نمائندے ایمن گلمور سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں گزشتہ پانچ ہفتوں سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کا غیر قانونی و غیر آئینی اقدام عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے جس سے کشمیریوں کے سیاسی و بنیادی انسانی حقوق سلب کیے گئے ہیں۔ وزیر خارجہ نے مقبوضہ وادی سے کرفیو کے مکمل خاتمے اور کشمیریوں کے پرامن اجتماع ، آزادانہ نقل وحمل ، غذا اور ادویات کی دستیابی کی فراہمی سمیت سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے یورپی یونین پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کے بنیادی انسانی اور سیاسی حقوق کیلئے آواز بلند کرے اور بھارت کو مجبور کرے کہ وہ عالمی انسانی حقوق کے قوانین کے تحت اپنی ذمہ داریاں ادا کرے۔ یورپی یونین کے خصوصی نمائندے نے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں باعث تشویش ہیں اور یورپی یونین اس حوالے سے اپنا کردارادا کرے گی۔







