چینی وزیر خارجہ وانگ ژی سہ فریقی مذاکرات میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے، نور خان ایئربیس پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا

اسلام آباد ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی سہ فریقی مذاکرات میں شرکت کے لیے ہفتے کو اسلام آباد پہنچ گئے، نور خان ایئربیس پہنچنے پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان تہنیتی جملوں کا تبادلہ بھی کیا گیا۔ چین، افغانستان اور پاکستان کے درمیان وزرائے خارجہ کی سطح پر …

اسلام آباد ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی سہ فریقی مذاکرات میں شرکت کے لیے ہفتے کو اسلام آباد پہنچ گئے، نور خان ایئربیس پہنچنے پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان تہنیتی جملوں کا تبادلہ بھی کیا گیا۔ چین، افغانستان اور پاکستان کے درمیان وزرائے خارجہ کی سطح پر مذاکرات کا تیسرا دور سات ستمبر کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیرصدارت اسلام آباد میں منعقد ہونے جا رہا ہے ، سٹیٹ قونصلر اورچین کے وزیر خارجہ وانگ ژی اور افغانستان کے وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی اپنے اپنے ممالک کے وفود کی قیادت کریں گے۔ قبل ازیں نور خان ایئر بیس پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگوبھی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن ہو گا تو پاکستان میں بھی امن ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سہ ملکی وزراء خارجہ مذاکرات کا تیسرا دور اسلام آباد میں منعقد ہونے جا رہا ہے، مذاکرات کے ایجنڈے میں سیاسی تعلقات،افغان امن عمل، سیکیورٹی تعاون وانسداد دہشت گردی، ترقیاتی تعاون اور باہمی روابط کا فروغ شامل ہے۔ چین، افغانستان اور پاکستان کے وزراء خارجہ کے درمیان مذاکرات کا مقصد باہمی مفاد کے امور بالخصوص معاشی ترقی اور امن وسلامتی پر باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیام امن سے افغانستان بھی گوادر بندر گاہ سے فوائد حاصل کر سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان مذاکرات کے پہلے دو اجلاس دوہزار سترہ میں بیجنگ جبکہ دوسرا دسمبر دوہزار اٹھارہ میں کابل میں منعقد ہو چکا ہے۔

مزید خبریں