راولپنڈی ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) بھارتی فوج اور میڈیا نے من گھڑت حقائق کے ذریعے ایک مرتبہ پھر غیردانستہ طور پر لائن آف کنٹرول عبور کرنے والے 2 پاکستانی شہریوں کو دہشت گرد بنا کر پیش کرنے کی کوشش کی ہے جن کے بارے میں بھارت کو پہلے سے ہاٹ لائن پر آگاہ کر دیا گیا تھا۔ 21 اگست 2019ءکو آزاد کشمیر کے دو کسانوں 21 سالہ محمد …
بھارتی فوج اور میڈیا نے من گھڑت حقائق کے ذریعے 2 پاکستانی شہریوں کو دہشت گرد بنا کر پیش کرنے کی کوشش کی بھارت کی یہ چال جھوٹے فلیگ آپریشن کی راہ ہموار کرنے کی ایک اور کوشش ہے، بھارت کے جھوٹ کو بے نقاب کرنے کیلئے پاکستان ثبوتوں کی بنیاد پر واقعہ کو اٹھا رہا ہے،آئی ایس پی آر

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) بھارتی فوج اور میڈیا نے من گھڑت حقائق کے ذریعے ایک مرتبہ پھر غیردانستہ طور پر لائن آف کنٹرول عبور کرنے والے 2 پاکستانی شہریوں کو دہشت گرد بنا کر پیش کرنے کی کوشش کی ہے جن کے بارے میں بھارت کو پہلے سے ہاٹ لائن پر آگاہ کر دیا گیا تھا۔ 21 اگست 2019ءکو آزاد کشمیر کے دو کسانوں 21 سالہ محمد نظیم ولد عارف حسین اور 30 سالہ خلیل احمد ولد عبدالعزیز گھاس کاٹنے گئے تھے کہ غیردانستہ طور پر حاجی پیر کے قریب لائن آف کنٹرول عبور کر گئے تھے جس کے بارے پاکستانی حکام نے بھارت کو دو بار اس سے متعلق ہاٹ لائن پر آگاہ کیاگیا تھا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ27 اگست کو فوجی حکام کے مابین ہفتہ وار ہاٹ لائن رابطہ کے دوران اس واقعہ پر تبادلہ خیال کیا گیا جس پر بھارت نے اعتراف کیا اور بتایا کہ معمول کی قانونی لوازمات پوری کی جا رہی ہیں جس کے بعد انہیں واپس کر دیا جائے گا۔ بعد ازاں 2 ستمبر کو بھارتی میڈیا نے حقائق کے بر عکس کہانی گھڑی اور دونوں بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو کالعدم تنظیم کے رکن قرار دے دیا۔ بھارتی حکام کو3 ستمبر کو ایک مرتبہ پھر ہفتہ وار ہاٹ لائن رابطہ کے ذریعے معلومات اور حقائق کا تبادلہ کئے بغیر میڈیا پر جھوٹی خبر چلانے سے متعلق آگاہ کیا گیا ۔ بھارتی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی کہ معمول کی قانونی کارروائی کی جارہی ہے جس کا پاکستانی حکام سے تبادلہ کیا جائے گا۔ معمول کے تبادلہ جس کی کوئی پاسداری نہیں کی گئی اور 4 ستمبر ایک من گھڑت جھوٹی کہانی گھڑتے ہوئے بھارتی فوج نے میڈیا کے سامنے عام شہریوں کو دہشت گرد بنا کر پیش کر دیا۔







