لاہور۔7 ستمبر(اے پی پی )وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ لیجنڈ کرکٹر عبدالقادر کا قومی ہیرو کے محور پر کردار قوم کے سامنے ہے جس پر ہمیں فخر ہے انہوں نے کرکٹر ہوتے ہوئے دنیا بھر میں پاکستان کا سافٹ امیج کرکٹ کے ذریعے ا جاگر کیا جنگ ستمبر کے ہیروز کو یاد کرنے کے موقع پر 6ستمبر کو ایک …
لیجنڈ کرکٹر عبدالقادر کا قومی ہیرو کے طور پر کردار قوم کے سامنے ہے جس پر ہمیں فخر ہے ، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

مزید خبریں
لاہور۔7 ستمبر(اے پی پی )وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ لیجنڈ کرکٹر عبدالقادر کا قومی ہیرو کے محور پر کردار قوم کے سامنے ہے جس پر ہمیں فخر ہے انہوں نے کرکٹر ہوتے ہوئے دنیا بھر میں پاکستان کا سافٹ امیج کرکٹ کے ذریعے ا جاگر کیا جنگ ستمبر کے ہیروز کو یاد کرنے کے موقع پر 6ستمبر کو ایک اور قومی ہیرو ہم سے بچھڑ گئے ، جس سے ان کا نام بھی قومی ہیروز کی فہرست میں شامل ہو گیا اور 6ستمبر جب تک منایا جائے گا ، جب جب ہم 65ءکے قومی ہیروز کو یاد کریں گے وہاں قوم عبدالقادر کو بھی فراموش نہیں کریں گے۔ وہ ہفتہ کے روز لیجنڈ کرکٹر عبدالقادر کی رہائش گاہ پر ان کی فیملی سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عبدالقادر مرحوم نے اپنی مٹی سے رشتہ کو مرتے دم تک برقرار رکھا اور جہاں سے انہوں نے جنم لیا اسی مٹی کا قرض ادا کرتے کرتے مٹی کے اندر چلے گئے لیکن انہوں نے یہ جگہ نہیں چھوڑی ۔







