بدعنوانی کینسر کی طرح ہے،قومی احتساب بیورو آہنی ہاتھوں سے بدعنوانی کی جڑ کو اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہے،چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال

اسلام آباد ۔ 7 ستمبر (اے پی پی)قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بدعنوانی کینسر کی طرح ہے اور قومی احتساب بیورو اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے آہنی ہاتھوں سے بدعنوانی کی جڑ کو اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی موثر قومی انسداد بدعنوانی حکمت عملی کے ذریعے احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر قانون …

اسلام آباد ۔ 7 ستمبر (اے پی پی)قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بدعنوانی کینسر کی طرح ہے اور قومی احتساب بیورو اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے آہنی ہاتھوں سے بدعنوانی کی جڑ کو اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی موثر قومی انسداد بدعنوانی حکمت عملی کے ذریعے احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر قانون کے مطابق عمل پیرا ہے جس کی وجہ سے بڑے بدعنوانی کے مقدمات اور وائیٹ کالر جرائم اپنے منتقی انجام تک پہنچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گیلانی اور گیلپ سروے کی رپورٹ کے مطابق 59 فیصد لوگوں نے نیب کو بہت کامیاب کہا ہے اور عوام نے نیب پر اعتماد کا اظہار کی ہے۔

مزید خبریں