کراچی۔ 7 ستمبر (اے پی پی) ملک بھر میں پاک فضائیہ نے اپنے تمام ایئر بیسز اور تنصیبات پر7 ستمبر یوم شہدا کے طور پر منایا۔ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے شہدا کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ ہفتہ کو یہاں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تقریب میں پرنسپل سٹاف آفیسرز، افسران اور ایئرمین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دن کا آغاز …
ہمارے اسلاف کی قربانیاں متقاضی ہیں کہ ہم اپنی صفوں میں اتفاق اورحب الوطنی کے جذبوں کو فروغ دیں۔ سربراہ پاک فضائیہ

مزید خبریں
کراچی۔ 7 ستمبر (اے پی پی) ملک بھر میں پاک فضائیہ نے اپنے تمام ایئر بیسز اور تنصیبات پر7 ستمبر یوم شہدا کے طور پر منایا۔ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے شہدا کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ ہفتہ کو یہاں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تقریب میں پرنسپل سٹاف آفیسرز، افسران اور ایئرمین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دن کا آغاز 1965 اور 1971 کی جنگوں کے شہدا اور ان تمام افراد کے لئے خصوصی دعا اور قرآن خوانی سے کیا گیا، جنہوں نے پاکستان کے معرض وجود میں آنے سے لے کر اب تک مادرِ وطن کے لئے اپنی جانیں قربان کیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا پاک فضائیہ نے حالیہ آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ میں دشمن پر واضح فتح حاصل کر کے ایک مرتبہ پھر دنیا کو دکھلایا کہ اپنی نیلگوں فضاں کی حفاظت کے لئے ہم ہر دم تیار ہیں۔ مسئلہ کشمیر کی موجودہ صورت حال کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے حق خود ارادیت کے حصول کے لئے ان کی جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔







