بھارت کے ناظم الامور گوروف آہلو والہ دفتر خارجہ طلب ‘ ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد ۔ 7 ستمبر (اے پی پی)بھارت کے ناظم الامور گوروف آہلو والہ کو دفتر خارجہ میں طلب کر کے بھارتی فورسز کی طرف سے کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی بلا اشتعال خلاف ورزی پرشدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل(جنوبی ایشیاءو سارک) ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ کو بھارتی ناظم الامور گوروف آہلو والہ کو دفتر خارجہ طلب کیا اور6 ستمبر کو بھارتی …

اسلام آباد ۔ 7 ستمبر (اے پی پی)بھارت کے ناظم الامور گوروف آہلو والہ کو دفتر خارجہ میں طلب کر کے بھارتی فورسز کی طرف سے کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی بلا اشتعال خلاف ورزی پرشدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل(جنوبی ایشیاءو سارک) ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ کو بھارتی ناظم الامور گوروف آہلو والہ کو دفتر خارجہ طلب کیا اور6 ستمبر کو بھارتی فورسز کی طرف سے کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی بلا اشتعال خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی گئی۔بھارتی فورسز کی جانب سے کھوئی رٹہ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میںچار بے گناہ شہری افتخارراحیل،فرحان اور عدیل شدید زخمی ہوئے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر شہری آبادی کو مارٹر اور خودکار ہتھیاروں سے مسلسل نشانہ بنارہی ہے۔

مزید خبریں