یورپی منڈیوں میں سونے اور چاندی کے نرخوں میں کمی

لندن ۔ 18 اگست (اے پی پی) یورپی منڈیوں میں سونے اور چاندی کے نرخوں میں کمی کا رجحان رہا۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران سپاٹ گولڈ کے معاہدے 0.2 فیصد کی کمی سے 1343.01 ڈالر فی اونس میں ہوئے جبکہ یو ایس گولڈ کے سودے 0.6 فیصد کی کمی سے 1348.60 ڈالر فی اونس میں طے پائے تاہم نیویارک میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا اور سپاٹ گولڈ کے …

لندن ۔ 18 اگست (اے پی پی) یورپی منڈیوں میں سونے اور چاندی کے نرخوں میں کمی کا رجحان رہا۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران سپاٹ گولڈ کے معاہدے 0.2 فیصد کی کمی سے 1343.01 ڈالر فی اونس میں ہوئے جبکہ یو ایس گولڈ کے سودے 0.6 فیصد کی کمی سے 1348.60 ڈالر فی اونس میں طے پائے تاہم نیویارک میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا اور سپاٹ گولڈ کے معاہدے 0.7 فیصد کی بہتری کے ساتھ 1347.95 ڈالر فی اونس جبکہ یو ایس گولڈ کے معاہدے 0.7 فیصد اضافے سے 1356.90 ڈالر فی اونس میں ہوئے۔ یورپی منڈیوں میں چاندی کے نرخوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی اور چاندی کے نرخ 0.5 فیصد کی کمی سے 19.67 ڈالر فی اونس رہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply