لندن ۔ 18 اگست (اے پی پی) یورپی حصص بازاروں میں جمعرات کو کاروباری سرگرمیوں کے آغاز میں تیزی کا رجحان رہا۔ لندن سٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز میں اہم ترین ایف ٹی ایس ای 100 انڈیکس 0.2 فیصد کے اضافے سے 6873.24 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ فرینکفرٹ میں اہم ترین ڈی اے ایکس 30 انڈیکس 0.7 فیصد کے اضافے سے 10613.08 پوائنٹس اور پیرس میں سی اے سی 40 انڈیکس 0.5 فیصد کی بہتری سے 4441.20 پوائنٹس کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔