اسلام آباد ۔ 17 ستمبر (اے پی پی) نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹیک) اور نیوزی لینڈ کوالیفکیشنز اتھارٹی (این زیڈ کیو اے) کے مابین تعاون کے معاہدے پر دستخط ہوئے جس کے تحت دونوں ادارے پاکستان کے سکل سیکٹر کی ترقی و فعالی کیلئے ایک دوسرے سے تعاون کریں گے اور پاکستانی کوالیفکیشن کی عالمی شناخت کو یقینی بنائیں گے۔ معاہدے کے تحت این زیڈ کیو اے پاکستان …
نیوٹیک اور نیوزی لینڈ کوالیفکیشنز اتھارٹی کے مابین تعاون کے معاہدے پر دستخط ،معاہدے کے تحت دونوں ادارے پاکستان کے سکل سیکٹر کی ترقی و فعالی کیلئے ایک دوسرے سے تعاون کریں گے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 ستمبر (اے پی پی) نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹیک) اور نیوزی لینڈ کوالیفکیشنز اتھارٹی (این زیڈ کیو اے) کے مابین تعاون کے معاہدے پر دستخط ہوئے جس کے تحت دونوں ادارے پاکستان کے سکل سیکٹر کی ترقی و فعالی کیلئے ایک دوسرے سے تعاون کریں گے اور پاکستانی کوالیفکیشن کی عالمی شناخت کو یقینی بنائیں گے۔ معاہدے کے تحت این زیڈ کیو اے پاکستان کے ٹیویٹ اداروں کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے نیوٹیک کی صلاحیتوں کو مزید اُجاگر کرے گا۔ این زیڈ کیو اے نیوٹیک کے اشتراک سے پاکستان کے نیشنل ووکیشنل کوالیفکیشن فریم ورک کو بھی مضبوط و فعال بنائے گا۔ پاکستان میں نیوزی لینڈ کے ہائی کمشنر ہمیش کریگ میک ماسٹر اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیوٹیک ڈاکٹر ناصر خان نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود اور نیوٹیک کے چیئرمین سیّد جاوید حسن بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے معاہدے کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا اور کہا کہ پاکستان میں ٹیویٹ کے شعبہ کو مضبوطی کےلئے ایک بڑا قدام ہے۔ اس معاہدے کے تحت این زیڈ کیو اے پاکستان کے این وی کیو ایف پروگرام کی توثیق کرے گی اور دونوں ممالک میں قابلیت کے معیار، ماہرین اور تربیت فراہم کنندگان کا تبادلہ کیا جا سکے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ معیار کی یقین دہانی، ڈیزائن، ارتقائ، عملداری اور انتظامی امور میں تبادلہ نہ صرف ہمارے ٹیویٹ کے شعبہ کو ترقی دے گا بلکہ عالمی سطح پر پاکستانی سرٹیفکیٹس کی شناخت کی راہ ہموار ہو گی۔








