اسلام آباد ۔ 20 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا صاحب! موجودہ حکومت اور پارلیمان اس لیے ناجائز اور حرام ہے کیونکہ اس میں آپ موجود نہیں؟ آج آپ کی جمہوریت پسندی کہاں ہے؟آج کس منہ سے پارلیمان کو گرانے کے دعوے فرما رہے ہیں؟ آج آپ کے جمہوریت کے لئے اصول کہاں ہیں؟ مولانا …
مولانا صاحب مارچ کشمیریوں کی آزادی کیلئے کریں، چوروں کی آزادی کیلئے نہیں، ڈاکٹر فردوس عاشق کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا صاحب! موجودہ حکومت اور پارلیمان اس لیے ناجائز اور حرام ہے کیونکہ اس میں آپ موجود نہیں؟ آج آپ کی جمہوریت پسندی کہاں ہے؟آج کس منہ سے پارلیمان کو گرانے کے دعوے فرما رہے ہیں؟ آج آپ کے جمہوریت کے لئے اصول کہاں ہیں؟ مولانا صاحب! دوسروں کو مشورہ دینے کی بجائے اپنے بیٹے سے کہیں کہ استعفی دے دیں۔جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپنے فرزند کے لئے پارلیمان بھی حلال؟ اس کی تنخواہ بھی حلال؟ مراعات بھی حلال؟ اس کی نشست بھی حلال؟ انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب کو کشمیر سے زیادہ کشمیر کمیٹی سے دلچسپی ہے۔ منسٹر کالونی کے گھر کیلئے اسلام آباد کو لاک ڈاؤن نہ کریں۔ مولانا صاحب مارچ کشمیریوں کی آزادی کے لئے کریں، چوروں کی آزادی کے لیے نہیں؟








