پاکستان نے افغان وزارت خارجہ کا بیان مسترد کر دیا افغان وزارت خارجہ کا حالیہ بیان غیر ذمہ دارانہ اور غیر ضروری ہے، ایسے بیانات دو نوں ملکوں کے مابین باہمی امن و تعاون کیلئے عزم کے نقصان کا باعث بنتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد ۔ 20 ستمبر (اے پی پی) پاکستان نے افغان وزارت خارجہ کا حالیہ بیان مسترد کرتے ہوئے اسے غیر ذمہ دارانہ اور غیر ضروری قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ایسے بیانات دو نوں ملکوں کے مابین باہمی امن و تعاون کیلئے عزم کے نقصان کا باعث بنتے ہیں۔جمعہ کو ترجمان دفتر خارجہ نے افغان وزارت خارجہ کی جانب سے حالیہ بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا …

اسلام آباد ۔ 20 ستمبر (اے پی پی) پاکستان نے افغان وزارت خارجہ کا حالیہ بیان مسترد کرتے ہوئے اسے غیر ذمہ دارانہ اور غیر ضروری قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ایسے بیانات دو نوں ملکوں کے مابین باہمی امن و تعاون کیلئے عزم کے نقصان کا باعث بنتے ہیں۔جمعہ کو ترجمان دفتر خارجہ نے افغان وزارت خارجہ کی جانب سے حالیہ بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے بیانات باہمی امن و تعاون کیلئے عزم کو نقصان کا باعث بنتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ پاک افغان بارڈر بین الاقوامی تسلیم شدہ سرحد اور تمام متعلقہ عالمی قوانین اور کنونشنز کے مطابق ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ طورخم سرحد کو 24گھنٹے کھلا رکھنے سے دونوں اطراف کے عوام اور تاجروں کو سہولت ملے گی تاہم ایسے بیانات دونوں ملکوں کے مابین باہمی امن و تعاون کیلئے عزم کو نقصان کا باعث بنتے ہیں۔

مزید خبریں