اسلام آباد ۔ 20 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بیرون ملک مقیم پاکستانیز ذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا آئندہ دورہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ زیادہ تر کشمیر پر مرتکز ہوگا۔ ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس دورے کے دوران وزیر اعظم مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی جاری پامالیوں کو موثر انداز میں اجاگر …
وزیر اعظم کا آنے والا امریکی دورہ زیادہ تر کشمیر کے بارے میں ہوگا: ذوالفقار بخاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بیرون ملک مقیم پاکستانیز ذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا آئندہ دورہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ زیادہ تر کشمیر پر مرتکز ہوگا۔ ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس دورے کے دوران وزیر اعظم مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی جاری پامالیوں کو موثر انداز میں اجاگر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ہدف بھارتی مقبوضہ کشمیر میں ”نسل کشی اور نسلی صفائی کے بارے میں“ آگاہی پیدا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر پر حمایت حاصل کی ہے کیونکہ چین ، ترکی ، ملائشیا اور ایران جیسے ممالک اب اس مسئلے پر بات کر رہے ہیں۔








