ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ننگرہار میں افغان محنت کشوں پر امریکی ہوائی حملے کی مذمت

لندن ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک بیان میں افغانستان کے صوبہ ننگرہارمیں افغان مزدوروں پر امریکی فضائیہ کے حملے اور صوبہ زابل میں طالبان کے خود کش حملے کی مذمت کی ہے،تنظیم کا کہنا ہے کہ امریکہ کا یہ ہوائی حملہ جس میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے نا قابل قبول ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے امریکی حکام سے کہا …

لندن ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک بیان میں افغانستان کے صوبہ ننگرہارمیں افغان مزدوروں پر امریکی فضائیہ کے حملے اور صوبہ زابل میں طالبان کے خود کش حملے کی مذمت کی ہے،تنظیم کا کہنا ہے کہ امریکہ کا یہ ہوائی حملہ جس میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے نا قابل قبول ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے امریکی حکام سے کہا ہے کہ وہ اپنے ہوائی حملوں میں عام شہریوں کو نشانہ نہ بنائیں ۔. واضح رہے کہ دو روز قبل افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے شہر خوگیانی میں امریکی طیاروں نے حملہ کرکے کھیتوں میں کام میں مشغول افغان مزدوروں پر حملہ کرکے کم سے کم 30 محنت کشوں کو جاں بحق اور40 دیگر کو زخمی کردیا تھا ۔