امریکی شہر ہوسٹن میں بھارتی وزیر اعظم کے خطاب کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاجی مظاہرہ ، مظاہرہ میں امریکہ میں بسنے والے پاکستانی ، کشمیری اور سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ، ہوسٹن کی فضا ” گو مودی گو“ کے نعروں سے گونج اٹھی

واشنگٹن ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہوسٹن میں بھارتی وزیر اعظم کے خطاب کے خلاف اسٹڈیم کے باہر ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا ، احتجاجی مظاہرہ میں امریکہ میں بسنے والے پاکستانی ، کشمیری اور سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں، ہوسٹن کی فضا ” گو مودی گو“ کے نعروں سے گونج اٹھی ۔ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق امریکی …

واشنگٹن ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہوسٹن میں بھارتی وزیر اعظم کے خطاب کے خلاف اسٹڈیم کے باہر ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا ، احتجاجی مظاہرہ میں امریکہ میں بسنے والے پاکستانی ، کشمیری اور سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں، ہوسٹن کی فضا ” گو مودی گو“ کے نعروں سے گونج اٹھی ۔ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہوسٹن میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خطاب والے اسٹڈیم کے باہر مودی کے خطاب کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرے کے منتظمین نے وائس آف امریکہ کو بتایا ہے کہ امریکہ کے مختلف علاقوں سے ہزاروں افراد اس مظاہرے میں شریک ہیں جن میں پاکستانی نژاد امریکیوں کے علاوہ امریکہ میں بسنے والے مسلمان اور سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں۔ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ہزاروں لوگوں نے مظاہرے کے دوران ” گو مودی گو“ کے نعرے لگا رہے تھے، مظاہرےن فلگ شگاف نعرے لگاتے ہوئے کہہ تھے مودی تمہارے دن گنے جا چکے ہیں، تمہارہ اقتدار جلد ختم ہو جائے گا۔مظاہرےن ”کشمیربنے گا پاکستان “ کے نعرے بھی بلند کرتے رہے۔وہ کشمیریوں کی آزادی کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔