امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب

نیویارک ۔ 24 ستمبر (اے پی پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کی تجارتی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ دنیا کی یہ دونوں عظیم معیشتیں اپنے تجارتی تنازعے کو ختم کرنے کے لیے کسی سمجھوتے پر پہنچ سکتی ہیں۔دنیا کے ممالک سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات کے حملے کے تناظر میں ایران پر دباو¿ ڈالنے کے لیے امریکہ کا ساتھ دیں۔جب تک …

نیویارک ۔ 24 ستمبر (اے پی پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کی تجارتی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ دنیا کی یہ دونوں عظیم معیشتیں اپنے تجارتی تنازعے کو ختم کرنے کے لیے کسی سمجھوتے پر پہنچ سکتی ہیں۔دنیا کے ممالک سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات کے حملے کے تناظر میں ایران پر دباو¿ ڈالنے کے لیے امریکہ کا ساتھ دیں۔جب تک ایران اپنا رویہ تبدیل نہیں کرتا، ا±س پر اقتصادی پابندیاں برقرار رہیں گی اور ا±ن کی شدت میں مسلسل اضافہ کیا جائے گا۔خلیجی ممالک اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات کو معمول پر لائیں تاکہ علاقے میں ایران کے مقابلے میں متبادل قوت سامنے آ سکے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران کیا۔وائس آف امریکہ کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نےاپنے خطاب میں صدر ٹرمپ نے چین کی معاشی پالیسیوں کو غیر منصفانہ قرار دیا۔ ا±ن کا کہنا تھا کہ چین نے اپنا اقتصادی ماڈل، منڈیوں تک رسائی میں بڑے پیمانے کی پابندیوں، اندرون ملک بھاری سبسڈی، کرنسی کے اتار چڑھاو¿ کو اپنے مفاد میں استعمال کرنے، ٹیکنالوجی کی زبردستی منتقلی اور املاک دانش کے حقوق اور تجارتی رازوں کی بڑے پیمانے پر چوری کے اقدامات پر استوار کر رکھا ہے۔تاہم اس کے یہ دن ختم ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں