نیویارک ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران اقوام متحدہ کی عمارت کے سامنے لوگوں کی بڑی تعداد نے بھرپور احتجاج کیا اور کشمیریوں کے حق اور مودی کیخلاف زبردست نعرے لگائے۔ مظاہرین میں امریکہ میں مقیم پاکستانیوں، کشمیریوں اور سکھوں سمیت کئی دیگر کمیونٹیز کے افراد بھی شامل تھے۔ مظاہرہ کے شرکاءنے مقبوضہ کشمیر میں 80 …
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خطاب کے دوران اقوام متحدہ کی عمارت کے باہر کفن پوش احتجاجی مظاہرہ مظاہرین کی کشمیریوں کے حق اور مودی کیخلاف زبردست نعرے بازی

مزید خبریں
نیویارک ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران اقوام متحدہ کی عمارت کے سامنے لوگوں کی بڑی تعداد نے بھرپور احتجاج کیا اور کشمیریوں کے حق اور مودی کیخلاف زبردست نعرے لگائے۔ مظاہرین میں امریکہ میں مقیم پاکستانیوں، کشمیریوں اور سکھوں سمیت کئی دیگر کمیونٹیز کے افراد بھی شامل تھے۔ مظاہرہ کے شرکاءنے مقبوضہ کشمیر میں 80 لاکھ کشمیریوں کے محاصرہ، لاک ڈاﺅن سمیت کرفیوکیخلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین کشمیری جھنڈے، پوسٹرز، پیلٹ گنوں کے متاثرہ کشمیری نوجوانوں کی تصاویر اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر مودی قاتل، شیطان، مودی غاصب سمیت دیگر نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی منظور شدہ قرار دادوں کے مطابق حق خودارادیت دینے کا مطالبہ بھی کیا۔ کچھ مظاہرین نے کفن پہن رکھے تھے جبکہ چھ کشمیری جھنڈے میں ملبوس تھے جبکہ بعض مظاہرین نے اپنے جسموں پر مودی کیخلاف پلے کارڈز بھی لگائے ہوئے تھے۔








