نیویارک ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) چین نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعہ کشمیر اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تنازعہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظور کی گئی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہئے۔ چینی وزیر خارجہ وانگ پائی نے 193 رکنی جنرل اسمبلی میں خطاب کیا جس کے دوران انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر تاریخ سے چھوڑا …
مسئلہ کشمیرکو اقوام متحدہ کے منشور ،سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور باہمی معاہدوں کی بنیاد پر مناسب اور پر امن طریقے سے حل کیا جانا چاہئے چینی وزیر خارجہ کا جنرل اسمبلی میں خطاب

مزید خبریں
نیویارک ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) چین نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعہ کشمیر اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تنازعہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظور کی گئی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہئے۔ چینی وزیر خارجہ وانگ پائی نے 193 رکنی جنرل اسمبلی میں خطاب کیا جس کے دوران انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر تاریخ سے چھوڑا ہوا تنازعہ ہے اورا س مسئلہ کو اقوام متحدہ کے منشور ،سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوںاور باہمی معاہدوں کی بنیاد پر مناسب اور پر امن طریقے سے حل کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ چین ایسی کسی بھی یکطرفہ کارروائیوں کیخلاف ہے جن سے صورتحال مزید پیچیدہ ہو جائے۔ انہوں نے اس ضمن میں مقبوضہ کشمیر کے حالیہ بھارتی اور متنازعہ ریاست میں فوجی محاصرے کا حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ چین امید کرتا ہے کہ خطہ میں جلد ہی استحکام لوٹ آئے گا۔








