بیجنگ ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی سترویں سالگرہ کے موقع پر چینی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات نے "نئے عہد میں چین اور دنیا" کے عنوان سے وائٹ پیپر جاری کیا ہے، اس میں چین کی ترقی کی پیش رفت ، ترقی کی راہ ،ترقی کی سمت نیز چین اور دنیا کے تعلقات کے بارے جوتفصیلات بیان کی گئی ہیں ان سے عالمی …
چین کا نئے عہد میں چین اور دنیا کے عنوان سے وائٹ پیپر جاری

مزید خبریں
بیجنگ ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی سترویں سالگرہ کے موقع پر چینی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات نے "نئے عہد میں چین اور دنیا” کے عنوان سے وائٹ پیپر جاری کیا ہے، اس میں چین کی ترقی کی پیش رفت ، ترقی کی راہ ،ترقی کی سمت نیز چین اور دنیا کے تعلقات کے بارے جوتفصیلات بیان کی گئی ہیں ان سے عالمی برادری چینی ترقی کو بہتر اندازمیں سمجھ سکتی ہے۔ وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ 70سالوں سے چینی کیمونسٹ پارٹی کی قیادت میں ملک میں بڑی تبدیلیاں آئی ہیں ،خاص طور پر کیمونسٹ پارٹی کی اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد چین نے ہر میدان میں تاریخی پیش رفت اور تاریخی اصلاحات کی ہیں۔ وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ چین نے محض چند دہائیوں میں ترقی کی جس سفر کو مکمل کیا ہے اس کی تکمیل میں ترقی یافتہ ممالک نے کئی صدیاں گزار دی تھیں۔ چینی معیشت کا حجم دنیا میں دوسرے نمبر پر رہا ہے اور چین مجموعی طور پر خوشحال معاشرے کے معیار تک پہنچ گیا ہے۔1 ارب 40 کروڑ چینی عوام روزمرہ ضروریات کی اشیاءکے فقدان کی صورت حال سے نکلے ہیں اور ملک کو وہ عزت اور حقوق حاصل ہوئے جو پہلے کبھی نہیں ملے تھے۔وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ 70 سالوں میں چین کی کامیابی کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ چینی کیمونسٹ پارٹی کی قیادت میں چینی عوام نے چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی ترقی کی صحیح راہ ڈھونڈی اور اس راہ پر وہ ثابت قدمی سے گامزن رہے۔








