اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی رانا محمد قاسم نون نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیر کی آزادی کی تحریک کو حقیقی معنوں میں اجاگر کرکے حق ادا کردیا ہے ۔ اب بال عالمی برادری کی کورٹ میں ہے کہ وہ کشمیرکی آزادی کیلئے اپنا کردار کرے ۔ خطے میں امن کی …
وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیر کی آزادی کی تحریک کو حقیقی معنوں میں اجاگر کیا، رکن قومی اسمبلی رانا محمد قاسم نون

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی رانا محمد قاسم نون نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیر کی آزادی کی تحریک کو حقیقی معنوں میں اجاگر کرکے حق ادا کردیا ہے ۔ اب بال عالمی برادری کی کورٹ میں ہے کہ وہ کشمیرکی آزادی کیلئے اپنا کردار کرے ۔ خطے میں امن کی ضمانت کشمیر کے ایشو کو حل کرنے میں ہے۔ پیرکو ”اے پی پی ”سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کشمیرایشو کو عالمی سطح پر جس طرح اجاگر کیا ہے ، یہ وقت کی ضرورت تھی ، اب بھارت کا جنونی چہرہ عالمی برادری کے سامنے آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد رنگ لارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں قبضہ کے خاتمہ کا وقت آگیا ہے۔ رکن قومی اسمبلی رانا قاسم نون نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کشمیریوں کی آزادی کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی سفارتی ، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔








