اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی)پاکستان میں چین کے سفیر یاﺅ جنگ نے کہا ہے کہ چین کی حکومت پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں میں 100 سمارٹ کلاس رومز اور سات زرعی تحقیقی سنٹرز قائم کرے گی۔ انہوں نے یہ بات پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ ارتھ سائنسز اور چین۔پاکستان کے ارتھ …
چین پاکستان کی مختلف جامعات میں 100 سمارٹ کلاس رومز اور 7 زرعی تحقیقی سنٹرز قائم کرے گا، چینی سفیر یاﺅ جنگ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی)پاکستان میں چین کے سفیر یاﺅ جنگ نے کہا ہے کہ چین کی حکومت پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں میں 100 سمارٹ کلاس رومز اور سات زرعی تحقیقی سنٹرز قائم کرے گی۔ انہوں نے یہ بات پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ ارتھ سائنسز اور چین۔پاکستان کے ارتھ سائنسز پر مشترکہ تحقیقاتی سنٹر نے کیا تھا۔ تربیتی پروگرام کا مقصد چین۔پاکستان اقتصادی راہداری کیلئے ڈیٹا نیٹ ورک شیئرنگ کے قیام کیلئے تکنیکی معاونت فراہم کرنا ہے۔ یہ پروگرام سافٹ ویئر کی معیاری خدمات اور وسائل کی تعمیر اور دیگر تکنیکی تربیت بھی فراہم کرے گا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں چینی سفیر نے کہا کہ جودہ دور حکومت میں پاک۔چین اقتصادی راہداری منصوبہ کیلئے دونوں ممالک کے درمیان مزید تعاون میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ میں صنعت، زراعت، تعلیم، سماجی خدمات کے شعبہ جیسے شعبے بھی شامل ہیں جن کی ترقی کیلئے کام ہو رہا ہے۔ چینی سفیر نے کہا کہ چین کے تعلیمی ادارے تمام باصلاحیت پاکستانی طلباءکیلئے کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم یونیورسٹی میں قائم چین۔پاکستان کے ارتھ سائنسز میں مشترکہ تحقیقاتی سنٹر کیلئے تعلیمی تعاون ہمارے لئے اہم ہے۔








