ٹوکیو ۔ 22 اگست (اے پی پی)ایشین کرنسی مارکیٹ میں ین کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ ہوا جس کی وجہ فیڈرل ریزرو کی جانب سے قرضوں پر سود کی شرح میں اضافے کے امکانات ہیں۔ٹوکیو مارکیٹ میں قبل از دوپہر ین کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ نیویارک کی شرح 100.20 ین فی ڈالر سے بڑھ کر 100.66 ین فی ڈالر رہی جو چند روز …
ایشین کرنسی مارکیٹ میں ین کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ

مزید خبریں
ٹوکیو ۔ 22 اگست (اے پی پی)ایشین کرنسی مارکیٹ میں ین کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ ہوا جس کی وجہ فیڈرل ریزرو کی جانب سے قرضوں پر سود کی شرح میں اضافے کے امکانات ہیں۔ٹوکیو مارکیٹ میں قبل از دوپہر ین کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ نیویارک کی شرح 100.20 ین فی ڈالر سے بڑھ کر 100.66 ین فی ڈالر رہی جو چند روز قبل کی شرح 100 ین فی ڈالر سے کہیں بہتر ہے۔ڈالر کے مقابلے میں یورو کی شرح تبادلہ میں بھی کمی ہوئی جو گزشتہ کاروباری روز کی شرح 1.1324 ڈالر فی یورو سے گر کر 1.1290 ڈالر فی یورو پر آگئی تاہم ین کے مقابلے میں یورو کی شرح تبادلہ میں اضافہ ہوا جو 113.46 ین فی یورو سے بہتر ہوکر 113.71 ین فی یورو پر آگئی۔








