لاہور۔5 اکتوبر(اے پی پی )پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے تمام ممالک کی طرح محفوظ ملک ہے اور یہاں پر سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں، میں امید کرتا ہوں کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ مستقبل قریب میں اپنی ٹیسٹ ٹیم بھی پاکستان بھیجے گا، پی ایس ایل فائیو کے تمام میچز پاکستان میں ہی ہوں گے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں آئی سی …
امید ہے کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ مستقبل قریب میں اپنی ٹیسٹ ٹیم بھی پاکستان بھیجے گا، پی ایس ایل فائیو کے تمام میچز پاکستان میں ہی ہوں گے، چیئرمین پی سی بی

مزید خبریں
لاہور۔5 اکتوبر(اے پی پی )پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے تمام ممالک کی طرح محفوظ ملک ہے اور یہاں پر سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں، میں امید کرتا ہوں کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ مستقبل قریب میں اپنی ٹیسٹ ٹیم بھی پاکستان بھیجے گا، پی ایس ایل فائیو کے تمام میچز پاکستان میں ہی ہوں گے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ سری لنکا سے سیریز کے لئے جب بات کی تو ان کو سکیورٹی کے حوالے سے کچھ خدشات تھے، وہ نہیں جانتے تھے کہ پاکستان میں حالات کیا ہیں، ہم نے فیصلہ کیا کہ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد پھر بات کریں گے، اب سری لنکن بورڈ سے ایک بار پھر بات کر کے کہیں گے کہ وہ ٹیسٹ میچز کے لئے بھی اپنی ٹیم پاکستان بجھوائیں۔








