پاکستان کے ابھرتے ہوئے نوجوان تیراک زایان علی خان نے پہلی گورنر پنجاب سوئمنگ چیمپئن شپ 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈر 12 کیٹیگری کے "بیسٹ سوئمر” کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔
زایان علی خان گورنر پنجاب سوئمنگ چیمپئن شپ 2026 میں انڈر 12 کے بہترین تیراک قرار، 5 تمغے جیت لیے

مزید خبریں
لاہور۔2جولائی (اے پی پی):پاکستان کے ابھرتے ہوئے نوجوان تیراک زایان علی خان نے پہلی گورنر پنجاب سوئمنگ چیمپئن شپ 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈر 12 کیٹیگری کے "بیسٹ سوئمر” کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ترجمان محکمہ سپورٹس کے مطابق زایان علی خان نے چیمپئن شپ کے دوران مجموعی طور پر 5 تمغے حاصل کیے، جن میں 3 طلائی اور 2 چاندی کے تمغے شامل ہیں۔ انہوں نے مختلف مقابلوں میں اپنی بہترین رفتار، عمدہ تکنیک اور غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ اعزاز حاصل کیا۔زایان نے 50 میٹر بیک سٹروک، 100 میٹر بیک سٹروک اور 100 میٹر فری سٹائل میں طلائی تمغے جیتے، جبکہ 200 میٹر فری سٹائل اور 200 میٹر انفرادی میڈلے میں چاندی کے تمغے اپنے نام کیے۔زایان علی خان اس سے قبل بھی اپنی شاندار کارکردگی کے باعث انڈر 10 کیٹیگری میں 50 میٹر بیک سٹروک کے قومی ریکارڈ ہولڈر رہ چکے ہیں، جو ان کی مسلسل محنت، لگن اور غیر معمولی صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔زایان علی خان کی اس شاندار کامیابی پر ان کے اہلِ خانہ، کوچز اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ آئندہ بھی قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کا نام روشن کریں گے۔








