سری لنکا نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 64 رنز سے شکست دے دی، سری لنکن ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل

لاہور۔5 اکتوبر(اے پی پی )سری لنکا نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 64 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ (کل) پیر کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں سری لنکا نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز سکور کئے، جواب میں پاکستانی ٹیم ہدف کے …

لاہور۔5 اکتوبر(اے پی پی )سری لنکا نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 64 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ (کل) پیر کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں سری لنکا نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز سکور کئے، جواب میں پاکستانی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 101 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ ہفتہ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ گوناتھلیکا اور فرنینڈو نے اننگز کا آغاز کیا، دونوں کھلاڑیوں نے شروع اننگز سے ہی جارحانہ اندار اپنایا، سری لنکا نے اپنے پہلے پچاس رنز 4.5 اوور میں ہی بغیر کسی نقصان کے مکمل کر لئے، گونا تھلیکا نے پاکستانی باﺅلرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور 32 گیندوں پر 8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ان کی دوسری نصف سنچری تھی۔ سری لنکا کا مجموعی سکور 84 پر پہنچا تو اس موقع پر گوناتھلیکا 57 کے انفرادی سکور پر شاداب خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آوٹ ہو گئے۔ سری لنکن کھلاڑی نے اس پر رویو بھی لیا لیکن وہ ضائع گیا اور امپائر کے فیصلے کو درست قرار دیا گیا۔ سری لنکا نے اپنے 100 رنز 11.5 اوورز میں مکمل کئے جبکہ اس کی صرف ایک وکٹ ہی گری تھی۔