اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک ایک ارب 51 کروڑ 58 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 7 ارب 57 کروڑ 92 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے …
موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے اب تک ایک ارب 51 کروڑ 58 لاکھ روپے کے فنڈز جاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک ایک ارب 51 کروڑ 58 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 7 ارب 57 کروڑ 92 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے گرین پاکستان پروگرام کے تحت ٹین بلین ٹری سونامی فیز ون کے لئے ایک ارب 50 کروڑ، موسمیاتی تبدیلی رپورٹنگ کے قیام کے لئے 30 لاکھ، پائیدار زمینی پراجیکٹ کے لئے 50 لاکھ، اربن ہیومن سیٹلمنٹ یونٹ کے لئے 40 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔








