ایک ہفتے کے دوران سٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 4.4 فیصد بڑھ گیا

کراچی۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور پر تیزی کا رجحان رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 4.4 فیصد بڑھ گیا۔کاروباری ہفتے کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج چار ماہ کی بلند ترین سطح 34 ہزار 475 پوائنٹس پر بند ہونے میں کامیاب رہی جبکہ امریکی ڈالر کے مقابلے روپیہ کی قدر میں 47 پیسے کا اضافہ …

کراچی۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور پر تیزی کا رجحان رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 4.4 فیصد بڑھ گیا۔کاروباری ہفتے کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج چار ماہ کی بلند ترین سطح 34 ہزار 475 پوائنٹس پر بند ہونے میں کامیاب رہی جبکہ امریکی ڈالر کے مقابلے روپیہ کی قدر میں 47 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ایک ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کے رجحان کی بنیادی وجہ ایف اے ٹی ایف سے متعلق اچھی خبر کی امید کے باعث سرمایہ کاروں نے بڑھ چڑھ کر حصص کی خریداری کی۔ یہی وجہ ہے کہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر 1442 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور مارکیٹ 34 ہزار 475 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی، پورے ہفتے شیئرز کی مالیت میں کل 218 ارب روپے کا اضافہ ہوا جبکہ اس عرصے میں بیرونی سرمایا کاروں نے 41 لاکھ ڈالر مالیت کے شیئرز فروخت کئے۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران امریکی ڈاکر کی طلب میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ سے ڈالر 30 پیسے کمی کے بعد 156 روپے 30 پیسے پر بند ہوا جبکہ انٹر بینک مارکیٹ میں بھی ڈالر 47 پیسے کمی کے بعد 156 روپے 6 پیسے پر بند ہوا۔