ماسکو ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) روس کے تعاون سے سعودی خلا نورد کو بین الاقوامی خلائی مرکز بھیجا جائے گا۔ دونوں ملکوں کے خلائی اداروں کے درمیان معاہدہ ہوچکا ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے دورہ سعودی عرب کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے متعدد معاہدوں میں خلائی شعبے میں تعاون کا معاہدہ بھی شامل ہے۔سعودی ذرائع کے مطابق دونوں ملکوں کے خلائی اداروں کے درمیان …
سعودی خلا باز خلاء میں جائے گا

مزید خبریں
ماسکو ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) روس کے تعاون سے سعودی خلا نورد کو بین الاقوامی خلائی مرکز بھیجا جائے گا۔ دونوں ملکوں کے خلائی اداروں کے درمیان معاہدہ ہوچکا ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے دورہ سعودی عرب کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے متعدد معاہدوں میں خلائی شعبے میں تعاون کا معاہدہ بھی شامل ہے۔سعودی ذرائع کے مطابق دونوں ملکوں کے خلائی اداروں کے درمیان تعاون کے مذاکرات سال رواں کے آغاز سے جاری ہیں۔ دونوں ملکوں کا اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ بہت جلد سعودی خلا نورد کوبین الاقوامی خلائی مرکز بھیجا جائے گا۔واضح رہے کہ سعودی محکمہ سیاحت و قومی ورثے کے سربراہ شہزادہ سلطان بن سلمان نے 1985ء میں خلا کا سفر کیا تھا۔ وہ خلا نورد کی حیثیت سے ڈسکوری میں موجود تھے۔ وہ پہلے عرب، سعودی اور مسلمان خلا نورد ہیں۔








