کراچی۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں دوروزہ مندی کے بعد بدھ کوکاروبار حصص میں تیزی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس کی34100 اور34200کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں۔ تیزی کے نیتجے میںسرمایہ کاری مالیت میں31ارب35کروڑ روپے سے زائدکا اضافہ، کاروباری حجم گزشتہ روزکی نسبت3.21فیصدکم جبکہ62.27فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاﺅس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی، ٹیلی …
پاکستان اسٹاک ایکسچینج، کے ایس ای100انڈیکس کی34100 اور34200کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں

مزید خبریں
کراچی۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں دوروزہ مندی کے بعد بدھ کوکاروبار حصص میں تیزی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس کی34100 اور34200کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں۔ تیزی کے نیتجے میںسرمایہ کاری مالیت میں31ارب35کروڑ روپے سے زائدکا اضافہ، کاروباری حجم گزشتہ روزکی نسبت3.21فیصدکم جبکہ62.27فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاﺅس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی، ٹیلی کام، فوڈز،بینکنگ، سیمنٹ، اسٹیل اورکیمیکل سیکٹر سمیت دیگر منافع بخش سیکٹرمیں سرمایہ کاری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس34434پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی دیکھا گیا تاہم فروخت کے دباﺅ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپوں نے اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا تاہم تیزی کا تسلسل سارا دن جاری رہا۔







