ٹوکیو۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) جاپان کے محکمہ موسمیات نے چند روز قبل آنے والے سمندری طوفان ہیگی بس سے متاثرہ علاقوں میں شدید بارشوںکی پیشگوئی کی ہے۔جاپانی محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہونے والی شدید بارشوں سے سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ شدید بارشوں کی وجہ سے ٹوکیو کے مضافاتی علاقوں اور …
جاپان میں سمندری طوفان ہیگی بس کے بعد شدید بارشوں کی پیشگوئی

مزید خبریں
ٹوکیو۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) جاپان کے محکمہ موسمیات نے چند روز قبل آنے والے سمندری طوفان ہیگی بس سے متاثرہ علاقوں میں شدید بارشوںکی پیشگوئی کی ہے۔جاپانی محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہونے والی شدید بارشوں سے سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ شدید بارشوں کی وجہ سے ٹوکیو کے مضافاتی علاقوں اور شمال مشرقی جاپان میں دریاؤں کے پشتوں میں شگاف پڑ گئے تھے جنہیں مرمت کرنے کا کام شروع کر دیا گیاہے۔ واضح رہے کہ سمندری طوفان کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد75 ہو گئی ہے۔








