امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے اومان کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف کی ملاقات

104

اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے اومان کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے ملاقات کی جس میںباہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکورٹی اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق اومان کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے معززمہمان کا استقبال کیا۔ معززمہمان کو روایتی انداز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، بعد ازاں انہوں نے نیول ہیڈکوارٹرز میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پرنسپل سٹاف آفیسرز سے مصافحہ کیا۔ اومان کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی۔ نیول چیف نے خطے کی بحری سیکورٹی میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔ اومان کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف نے پاکستان اور اومان بحریہ کے مضبوط تعلقات کو سراہا اور مستقبل میں انہیں مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔