اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ حکومت کے بہتر اقدامات اور مؤثر پالیسی کے باعث برآمدات میں اضافہ اور معیشت ترقی کر رہی ہے، معاشی شعبے کی تنظیم نو سے بہتر نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ یہاں ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ملک میں بیرونی سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے۔ حکومت …
حکومت کاروباری برادری کے مسائل حل کرنے کی کوششیں کررہی ہے، مشیر تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق دائود

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ حکومت کے بہتر اقدامات اور مؤثر پالیسی کے باعث برآمدات میں اضافہ اور معیشت ترقی کر رہی ہے، معاشی شعبے کی تنظیم نو سے بہتر نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ یہاں ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ملک میں بیرونی سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے۔ حکومت کاروباری برادری کے مسائل کے حل کے لئے بھی کوششیں کررہی ہے۔ وزیر اعظم نے گارمنٹس سے متعلق پالیسی کی منظوری دے دی ہے اور ضروری تقاضے پورے ہونے کے بعد اس پر عملدرآمد کیا جائے گا۔








