رواں مالی سال 2016-17 ءکے ابتدائی ماہ جولائی کے دوران مشینری گروپ کی ملکی درآمدات میں 37.50 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) رواں مالی سال 2016-17 ءکے ابتدائی ماہ جولائی کے دوران مشینری گروپ کی ملکی درآمدات میں 37.50 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جس کی بنیادی وجہ بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی درآمدات میں ہونے والا نمایاں اضافہ ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2016 ءکے دوران 739.078 ملین ڈالر کی مشینری درآمد کی …

اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) رواں مالی سال 2016-17 ءکے ابتدائی ماہ جولائی کے دوران مشینری گروپ کی ملکی درآمدات میں 37.50 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جس کی بنیادی وجہ بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی درآمدات میں ہونے والا نمایاں اضافہ ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2016 ءکے دوران 739.078 ملین ڈالر کی مشینری درآمد کی گئی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی 2015 ءکے دوران مشینری کی ملکی درآمدات کا حجم 537.509 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی درآمدات میں 74.04 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے اور جاری مالی کے پہلے مہینے جولائی میں 163 ملین ڈالر کی بجلی پیدا کرنے والی مشینری درآمد کی گئی ہے جبکہ جولائی 2015 ءکے دوران بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی ملکی درآمدات کا حجم 93 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں دفتری مشینری کی قومی درآمدات میں 118 فیصد اور ٹیکسٹائل کے شعبہ کی مشینوں کی درآمد میں بھی 28.8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی ملکی درآمدات میں اضافہ سے توانئی بحران کے خاتمہ میں مدد حاصل ہو گی۔

مزید خبریں

Leave a Reply