برطانوی وزیراعظم کی یورپی یونین سے انخلاءمیں تاخیر کی درخواست

لندن۔ 20 اکتوبر (اے پی پی)برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے یورپی یونین سے اخراج کی ڈیڈ لائن میں توسیع کے لیے تحریری درخواست بھیج دی ہے، برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے ایک قرارداد منظور کی تھی جس کے بعد وزیر اعظم بورس جانسن بریگزٹ ڈیڈ لائن (اکتیس اکتوبر )میں توسیع کی درخواست دینے پر مجبور ہو گئے، تاہم وہ ذاتی طور پر اس کے حق میں نہیں اور درخواست پر ان …

لندن۔ 20 اکتوبر (اے پی پی)برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے یورپی یونین سے اخراج کی ڈیڈ لائن میں توسیع کے لیے تحریری درخواست بھیج دی ہے، برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے ایک قرارداد منظور کی تھی جس کے بعد وزیر اعظم بورس جانسن بریگزٹ ڈیڈ لائن (اکتیس اکتوبر )میں توسیع کی درخواست دینے پر مجبور ہو گئے، تاہم وہ ذاتی طور پر اس کے حق میں نہیں اور درخواست پر ان کے دستخط بھی موجود نہیں ہیں۔ یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے ایک ٹویٹ کے ذریعے برطانوی وزیرِ اعظم کی جانب سے تحریری درخواست موصول ہونے کی تصدیق کی ہے۔

مزید خبریں