اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) حبیب میٹرو بینک کو 4.57 ارب روپے کا قبل از ٹیکس منافع حاصل ہوا ہے۔ کمپنی کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق بینک کی فی حصص آمدنی 2.27 روپے تک پہنچ گئی۔ رپورٹ کے مطابق بینک کے ڈیپازٹس میں 18 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا ہے اور اسکے مجموعی ڈیپازٹس کا حجم 429 ارب روپے تک پہنچ گیا جبکہ بینک نے …
حبیب میٹرو بینک کو 4.57 ارب روپے کا قبل از ٹیکس منافع

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) حبیب میٹرو بینک کو 4.57 ارب روپے کا قبل از ٹیکس منافع حاصل ہوا ہے۔ کمپنی کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق بینک کی فی حصص آمدنی 2.27 روپے تک پہنچ گئی۔ رپورٹ کے مطابق بینک کے ڈیپازٹس میں 18 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا ہے اور اسکے مجموعی ڈیپازٹس کا حجم 429 ارب روپے تک پہنچ گیا جبکہ بینک نے 382 ارب روپے کی سرمایہ کاری بھی کر رکھی ہے۔ 30 جون 2016 ءکو ختم ہونے والے سال کے دوران بینک کی کارکردگی میں بہتری کے باعث بینک کے نفع میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔








