اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) ترکش ائیر لائن کی آمدنی میں رواں سال کی پہلی سہہ ماہی کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں دس فیصد اضافہ ہوا ہے اور آمدنی 52 ارب 41 کروڑ 60 لاکھ لیرا تک پہنچ گئی ہے۔ 2015 کی آخری سہہ ماہی میں یہ آمدنی 47 ارب 63 کروڑ لیرا تھی۔ترکش ائیر لائن کے جون 2016 کے اعداد و شمار کے مطابق …
ترکش ائیر لائن کی آمدنی میں 10 فیصد اضافہ
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) ترکش ائیر لائن کی آمدنی میں رواں سال کی پہلی سہہ ماہی کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں دس فیصد اضافہ ہوا ہے اور آمدنی 52 ارب 41 کروڑ 60 لاکھ لیرا تک پہنچ گئی ہے۔ 2015 کی آخری سہہ ماہی میں یہ آمدنی 47 ارب 63 کروڑ لیرا تھی۔ترکش ائیر لائن کے جون 2016 کے اعداد و شمار کے مطابق ائیر لائن کی آمدنی میں 9.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور آمدنی 13 ارب 50 کروڑ لیرا تک پہنچ گئی۔ ترکش ائیر لائن نے مشرقِ وسطی اور یورپ میں منفی حالات کے باوجود 2016 کے پہلے چھ ماہ میں مسافروں کی تعداد کے لحاظ سے چھ فیصد اضافہ کیا ہے۔








