تہران میں ایران پاکستان اقتصادی وفود کی ملاقات،باہمی تجارت کے فروغ اور اقتصادی لین دین میں اضافے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا

تہران۔ 24 اگست (اے پی پی) ایران اور پاکستان کے اقتصادی وفود نے تہران میں ملاقات کی جس میں باہمی تجارت کے فروغ اور اقتصادی لین دین میں اضافے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ تہران چیمبر آف کامرس کے ڈپٹی چیئرمین مہدی جہانگیری نے پاکستانی اقتصادی وفد کے ساتھ ملاقات کے موقع پر کہا کہ ایران، اپنے ہمسایہ اور اسلامی ملکوں کے ساتھ تعلقات کے فروغ کو خاص اہمیت …

تہران۔ 24 اگست (اے پی پی) ایران اور پاکستان کے اقتصادی وفود نے تہران میں ملاقات کی جس میں باہمی تجارت کے فروغ اور اقتصادی لین دین میں اضافے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ تہران چیمبر آف کامرس کے ڈپٹی چیئرمین مہدی جہانگیری نے پاکستانی اقتصادی وفد کے ساتھ ملاقات کے موقع پر کہا کہ ایران، اپنے ہمسایہ اور اسلامی ملکوں کے ساتھ تعلقات کے فروغ کو خاص اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے برادر اور ہمسایہ ملک کی حثیت سے پاکستان کو دو طرفہ تعاون کے میدان میں خاص اہمیت حاصل ہے۔ انہوسں نے کہا کہ ایران اورپاکستان کے درمیان اقتصادی تعاون کے فروغ کی بہت زیادہ گنجائش پائی جاتی ہے۔ تہران چیمبر آف کامرس کے ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ مشترکہ بینکوں اور ایرانی و پاکستانی بینکوں کی برانچوں کا قیام دو طرفہ اقتصادی لین دین میں آسانیاں پیدا کرسکتا ہے

Leave a Reply