ریاض۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) سعودی حکومت نجی کمپنیوں اور اداروں کے ساتھ ساتھ سرکاری اداروں میں بھی خواتین کو ملازمت دلانے اور کلیدی عہدوں پر فائز کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق وزارت شہری خدمات کی سیکرٹری ھند بنت خالد الزاہد نے بتایا کہ سرکاری اداروں میں ملازم خواتین کی شرح 39 فیصد سے بڑھ کر 40.3 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔خواتین اور مردوں …
سعودی عرب سرکاری ملازمتوں میں خواتین کی شرح 40فیصد ہوگئی

مزید خبریں
ریاض۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) سعودی حکومت نجی کمپنیوں اور اداروں کے ساتھ ساتھ سرکاری اداروں میں بھی خواتین کو ملازمت دلانے اور کلیدی عہدوں پر فائز کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق وزارت شہری خدمات کی سیکرٹری ھند بنت خالد الزاہد نے بتایا کہ سرکاری اداروں میں ملازم خواتین کی شرح 39 فیصد سے بڑھ کر 40.3 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔خواتین اور مردوں کے درمیان رتبے کے حوالے سے موجود خلیج 50.3 فیصد سے گھٹ کر 37.8 فیصد رہ گئی ہے۔ یہ اعداد و شمار 2019 کی دوسری سہ ماہی کے آخر تک کے ہیں۔








