اسلام آباد ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) متفرق الیکٹریکل مشینری کی برآمدات میںرواں مالی سال پہلی سہ ماہی کے دوران44.31 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2018-19ء میں جولائی تا ستمبر کے دوران 896 ملین روپے مالیت کی متفرق الیکٹریکل مشینری برآمد کی گئیں جبکہ رواں مالی سال 2019-20ء کے اسی عرصہ کے دوران متفرق الیکٹریکل مشینری کی …
الیکٹریکل مشینری کی برآمدات میں تین ماہ کے دوران44.31 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) متفرق الیکٹریکل مشینری کی برآمدات میںرواں مالی سال پہلی سہ ماہی کے دوران44.31 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2018-19ء میں جولائی تا ستمبر کے دوران 896 ملین روپے مالیت کی متفرق الیکٹریکل مشینری برآمد کی گئیں جبکہ رواں مالی سال 2019-20ء کے اسی عرصہ کے دوران متفرق الیکٹریکل مشینری کی برآمدات بڑھ کر ایک ہزار 293 ملین روپے ہوگئیں۔ اس طرح گزشتہ مالی 2018-19ء کے پہلے 3ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2019-20ء کے اسی عرصہ کے دوران متفرق الیکٹریکل مشینری کی برآمدات میں 397 ملین روپے یعنی 44.31 فیصد اضافہ ہوا ہے۔








