سعودی عرب کی میزبانی میں خلیجی اور دیگر ممالک کی عسکری قیادت کا اجلاس

ریاض۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) سعودی عرب کی میزبانی میں خلیجی ریاستوں، عرب ممالک اور دیگر مسلمان اور دوست ممالک کی عسکری قیادت کا اجلاس دارالحکومت ریاض میں ہوا، جس میں خطے کی سلامتی اور دہشت گردی کے خطرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔العربیہ نیوزکے مطابق دارالحکومت ریاض میں منعقدہ اجلاس میں خلیج تعاون کونسل کی ریاستوں کے چیفس آف سٹاف جبکہ دفاعی کانفرنس میں مصر ، اردن ، …

ریاض۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) سعودی عرب کی میزبانی میں خلیجی ریاستوں، عرب ممالک اور دیگر مسلمان اور دوست ممالک کی عسکری قیادت کا اجلاس دارالحکومت ریاض میں ہوا، جس میں خطے کی سلامتی اور دہشت گردی کے خطرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔العربیہ نیوزکے مطابق دارالحکومت ریاض میں منعقدہ اجلاس میں خلیج تعاون کونسل کی ریاستوں کے چیفس آف سٹاف جبکہ دفاعی کانفرنس میں مصر ، اردن ، پاکستان ، برطانیہ ، امریکا ، فرانس ، جنوبی کوریا ، ہالینڈ ، اٹلی، جرمنی، نیوزی لینڈ اور یونان کی مسلح افواج کے حکام نے شرکت کی۔ عسکری قیادت نے سمندری اور فضائی تحفظ پر زور دینے اور ایران کی مخاصمانہ پالیسیوں پر تبادلہ خیال کرنے کے ساتھ خطے کی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا۔کانفرنس کے آغازمیں چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے شرکاء کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے خطے کی سلامتی کے لئے خادم حرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

مزید خبریں