اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے تحت رشکئی میں ملک بھر میں پہلے اکنامک زون پر تعمیراتی کا موں کا آغاز نومبر میں ہوگا ، رشکئی اکنامک زون کے لئے صوبہ خیبر پختونخوا میں تیرہ کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی ۔ سرمایہ کاری بورڈ کے ذرائع کے مطابق رشکئی سپیشل اکنامک زون صوبے اور خطے کا بہترین معاشی سنٹر ثابت ہوگا …
رشکئی اکنامک زون میں تعمیراتی کا م نومبر میں شروع ہوگا، سرمایہ کاری بورڈ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے تحت رشکئی میں ملک بھر میں پہلے اکنامک زون پر تعمیراتی کا موں کا آغاز نومبر میں ہوگا ، رشکئی اکنامک زون کے لئے صوبہ خیبر پختونخوا میں تیرہ کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی ۔ سرمایہ کاری بورڈ کے ذرائع کے مطابق رشکئی سپیشل اکنامک زون صوبے اور خطے کا بہترین معاشی سنٹر ثابت ہوگا اس منصوبے پر مجوزہ کنسیشن ایگریمنٹ کو حتمی شکل دیدی گئی ہے اور متعلقہ کمپنی کو بھی فراہم کردیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے مذکورہ ایگریمنٹ کوبحث اور باضابطہ منظوری کے لئے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق رشکئی سپیشل اکنامک زون پورے صوبے کا جغرافیائی مرکز ہے جو معاشی لحاظ سے پورے خطے کوباہم مربوط کرے گا،صنعت کاری کے فروغ سے بیروزگاری میں کمی، معاشی ترقی اورخوشحالی آئے گی صوبائی حکومت کاکہناہے کہ صنعتی پالیسی کے تحت چین اور پاکستان کی باہمی رضامندی سے طے ہونے والی مراعات پر عملدرآمد کرائیں گے۔








