ابتدائی چھ ماہ میں اسلامی بنکاری والے اداروں کے اثاثہ جات میں 14.4 فیصد اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) بنکنگ شعبہ کے مجموعی اثاثہ جات میں جاری کیلینڈرسال کے ابتدائی چھ ماہ میں اسلامی بنکاری والے اداروں کے اثاثہ جات میں 14.4 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیاہے۔ یہ بات سٹیٹ بنک کی ایک رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بنکنگ شعبہ کے اثاثہ جات میں جاری کیلینڈرسال کے ابتدائی چھ ماہ میں اسلامی بنکاری والے اداروں کے اثاثہ جات میں …

اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) بنکنگ شعبہ کے مجموعی اثاثہ جات میں جاری کیلینڈرسال کے ابتدائی چھ ماہ میں اسلامی بنکاری والے اداروں کے اثاثہ جات میں 14.4 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیاہے۔ یہ بات سٹیٹ بنک کی ایک رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بنکنگ شعبہ کے اثاثہ جات میں جاری کیلینڈرسال کے ابتدائی چھ ماہ میں اسلامی بنکاری والے اداروں کے اثاثہ جات میں اضافہ کی شرح گزشتہ تین سالوں میں بلندترین سطح پرہے۔اسلامی بنکاری کے اداروں کے اثاثہ جات میں اضافہ کی بڑی وجہ سکوک تھری میں سرمایہ کاری ہے جس کی وجہ سے ان اداروں کے اثاثوں میں نمایاں بہتری کا رحجان دیکھنے میں آیاہے۔اس عرصہ میں مختصرمدت کے قرضوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے تاہم اثاثہ جات میں قلیل المعیاد قرضوں کا تناسب 14.4 فیصد رہا، گزشتہ تین سالوں میں یہ سب سے کم ترین شرح ہے۔اس عرصہ میںنجی شعبے کیلئے قلیل المعیاد قرضوں کی شرح کم سے کم رہی ہے، گزشتہ تین سالوں میں قلیل المعیاد قرضوں میں اضافہ کی اوسط شرح 7.6 فیصد رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق نجی شعبے کے قلیل المدت قرضوں میں سست روی کی ایک وجہ مختلف بنکوں کی جانب سے رسک ایورژن میں اضافہ بھی ہے۔رپورٹ کے مطابق قلیل المدت قرضوں میں سست روی کی عکاسی درآمدات میں کمی سے بھی ہوتی ہے، رواں کیلنڈرسال کے ابتدائی چھ ماہ میں درآمدات میں کمی کاتناسط 17.1 فیصد رہاہے۔